کل ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے: مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کل ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل یاسین ملک کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے، یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے مسلح جدوجہد چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا، تہاڑ جیل میں ان پر تشدد کیا جارہا ہے، ان کو وکیل کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا، ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں، اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ یاسین ملک کو بچائیں۔

Check Also

22 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا دعویٰ بے بنیاد نکلا،عدالت میں مقدمے کا رخ بدل گیا

لڑکیوں سے مبینہ زیادتی اور ایک لڑکی کے اغوا و ریپ کے دعووں پر مبنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *