کراچی: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی، داماد کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے میاں بیوی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹہ سے تھا۔

پولیس کے مطابق دہرے قتل کے 2 ملزمان کو ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیاد پر چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ذاتی رنجش پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Check Also

شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *