سندھ میں سرکاری اسکولز کوانتظامی طور پر مضبوط بنانے کی جانب قدم

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں پہلی بار سرکاری اسکولز کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی طرف قدم بڑھایا گیا ہے۔

کراچی سے ترجمان کے مطابق اسکول اسپیسفک بجٹ کے تحت سرکاری اسکولز کو 18 ارب 63 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ اسکولز کو پیسے جاری ہوچکے ہیں، نگرانی میں سول سوسائٹی ساتھ دے۔

انھوں نے کہا ہیڈ ماسٹرز، پرنسپل کے پاس مالی اختیارات ہیں، کسی دباؤ کے بغیر مسائل حل کریں۔

سید سردار علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ کی رہنمائی کے مطابق اسکولوں کو بااختیار بنایا ہے۔ امید ہے اسکول سربراہ، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

Check Also

کراچی:متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *