ورلڈ بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد پاکستان آمد

ورلڈ بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا۔وفد وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کرے گا،ورلڈ بینک کا وفد وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سے بھی ملاقاتیں کرے گا، ملاقاتوں میں40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی۔یہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا 20 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی بنانے کیلئے صوبوں کا دورہ بھی کرے گا، وفد خیبرپختونخوا ، سندھ اور پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کرے گا۔

Check Also

ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ میں نمایاں اضافہ،وزیراعظم کا کیش لیش معیشت کے فروغ پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد: ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *