ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں لیگ میچز کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپین شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی۔

رانا عرفان محمود متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔

سابق عالمی چیمپین محمد آصف (پاکستان) نے ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو1-4 سے زیر کیا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *