بسنت: پنجاب میں 6 اور7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر صوبے بھر میں 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے جڑے افراد کی چاندی ہوگئی ہے جب کہ پتنگ اور ڈور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور سمیت دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا جب کہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی۔

Check Also

پٹرول کی قیمت 225 روپے کی جائے، جماعت اسلامی کا مہنگی پیٹرولیم مصنوعات پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *