امر خان کو مادھوری ڈکشٹ سے متاثر ہو کررقص کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی معروف اداکارہ امر خان کو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے متاثر ہوکر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشہور گانے ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر رقص کیا۔

رقص کے دوران انہوں نے گہرے اورنج اور شوکنگ پنک رنگ کا لہنگا چولی پہنا۔

امر خان اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے مادھوری ڈکشٹ کی مداح رہی ہیں، خاص طور سے ان کے لہنگا چولی اسٹائلز کی۔

انہوں نے ویڈیو پر لکھا کہ پی او وی: اورنج لہنگا چولی میرے اندر کی مادھوری کی فین کو جگا دیتا ہے۔

انہوں نے اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو خصوصی طور پر ٹک ٹاک پر شیئر کی، تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

بعض صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بہن، پاکستان آپ کی اس صلاحیت کو نہیں مان رہا، بھارت چلی جائیں اور اس سے بھی زیادہ بولڈ کپڑے پہنیں۔

Check Also

یادگار اننگز کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *