سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد آمد کے بعد عامر خان نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستانی نژاد سابق عالمی چیمپئن نے کلفٹن کے ساحل پر واقع مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

سابق پروفیشنل باکسر نے مزار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

عامر خان نے قبل ازیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *