چمن: انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

چمن میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔

واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جبکہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Check Also

مضبوط دفاعی قوت کے قائل مگر فرد واحد کی خاطر فیصلے نہیں مان سکتے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرد واحد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *