ایک سال مکمل ہونے کے بعد متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

6 فروری 2025 کو متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کرنے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔

پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس 9 فروری کو سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

عدالت نے وفاق سمیت تمام فریقین کو ایک سال قبل نوٹس جاری کیا تھا، پی ایف یو جے کے وکیل کے کیس میں دلائل جاری ہیں۔

پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکر ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پی ایف یو جے دستور گروپ اور پوٹھوہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Check Also

اگر کراچی پر توجہ نہ دی گئی تو یہاں بھی ایکشن کمیٹی بنے گی: فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ اگر کراچی کی طرف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *