ٹی 20 ورلڈ کپ:یو اے ای نےکینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

نیو دہلی:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے بیسویں گروپ میچ میں یو اے ای نے کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

کینیڈا کی طرف سے ہرش ٹھاکر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ نوینت دھالیوال 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یو اے ای نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

یو اے ای کے اریانش شرما نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور شعیب خان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *