گھر کے باہر کھیلتا 2 سالہ بچہ اغوا، موٹرسائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی

لاہور:گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے کو اغوا کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ذرائعکے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 2 سالہ بچہ زوہان اغوا ہو گیا۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ زوہان گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گھر سے باہر نکل گیا۔

اہل خانہ کے مطابق 2 سالہ زوہان کو ایک موٹر سائیکل سوار اغوا کرکے لے گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں زوہان کو موٹر سائیکل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *