کراچی: لیاری میں آپریشن، 2 ھتہ خور گرفتار

کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم بھتہ وصولی کی رقوم کی شہر میں منتقلی میں ملوث ہے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *