آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات، معاشی کارکردگی پر بریفنگ

کراچی:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران آئی ایم ایف حکام کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے معاشی کارکردگی اور ڈیٹا پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کا مقصد 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے اقتصادی جائزہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد 1.1 ارب ڈالر کے لچک اور پائیداری کی سہولت (RSF) کے تحت دوسرے جائزے کے لیے موجود ہے۔

Check Also

شوبز کے کئی مرد ساتھی اداکاروں نے دھوکا دیا،سعدیہ امام کا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *