پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میںاپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی:بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔

افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملےکے ردعمل میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

Check Also

سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *