کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم تبدیلیاں، قرض کی حد ایک کروڑ روپے کردی گئی

کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں کی گئی اہم تبدیلیوں کے پیش نظر ہاؤسنگ قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گھر خریدنے والوں کیلئے 5 فیصد یکساں شرح سود مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں پہلے سے لیے گئے قرضے بھی نئی5 فیصد شرح پر ایڈجسٹ ہوں گے۔

Check Also

کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *