بلاول بھٹو زرداری کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے، غزہ میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *