کپل شرما کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما کی نئی فلم “دادی کی شادی” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین میں دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نیتو کپور، ردھیما کپور سیہنی اور سعدیہ خطیب بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے، جبکہ اس کی کہانی اور ہدایت کاری اشیش آر موہن نے انجام دی ہے۔

جاری کیے گئے پوسٹر میں Netflix کا لوگو بھی شامل ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز بھی متوقع ہے۔

فلم کی کہانی ایک خاندان کی زندگی میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور دادی کی شادی جیسے منفرد اور دلچسپ تصور کے گرد گھومتی ہے، جو اسے ایک فیملی کامیڈی کے طور پر نمایاں بناتی ہے۔

یہ فلم 8 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Check Also

کراچی تھیٹر کے مغل اعظم زاہد شاہ کے کھیل بیٹی رانی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں

کراچی (شوبز رپورٹر)زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے اصلاحی فیملی کھیل بیٹی رانی آرٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *