کراچی؛ محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، آندھی چلنے کی پیشگوئی

کراچی:
محکمہ موسمیات نے کل ہلکی جبکہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور اس دوران آندھی چلنے اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے سبب بجلی کےکھمبوں، بل بورڈز، سولر پینلز اور کمزور ڈھانچےکو نقصان پہنچنےکا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے جبکہ بارش کا نیا نظام کراچی سمیت دیہی سندھ کےمختلف اضلاع پر29 مارچ تک برقراررہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کےجنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو ملک بھر میں پھیلے گا، اس کے زیر اثر شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کاامکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی توقع ہے، جس کے دوران تندوتیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طاقت ور مغربی سسٹم کی وجہ سے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرسکتی ہے اور ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے سبب بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، سولر پینلز سمیت کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر علاقوں گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، جامشورو، نوشہروفیروز، شہیدبےنظیرآباد، دادو، حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹہ، سجاول اور بدین 25 مارچ تا 26 مارچ بعدازاں 28 مارچ سے 29 مارچ کے درمیان وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے اور مذکورہ اضلاع میں کہیں کہیں ژالہ باری کی توقع بھی ہے۔

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *