سلطان محمد گولڈن نے 2نئے گنیز ورلڈ ریکارڈزقائم کر کے ملک کا نام روشن کر دیا

کوئٹہ: سلطان محمد گولڈن نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے۔
سلطان محمد گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو کوئٹہ میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا، سلطان محمد نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

سلطان محمد نے ریورس ڈرائیونگ کے دونوں چیلنجز کامیابی سے مکمل کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سلطان محمد گولڈن کے پیش کردہ تمام تکنیکی شواہد باضابطہ منظور کر لیے ہیں جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفیکٹس 20 فروری 2026 تک موصول ہوں گے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سرٹیفیکٹس کی وصولی سلطان محمد گولڈن کی تاریخی کامیابی کو مزید مستحکم بنائے گی جبکہ سلطان محمد کی کامیابی نوجوانوں کے لیے عزم، مہارت اور قومی وقار کی روشن مثال بن گئی ہے۔

Check Also

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *