کراچی، برساتی نالوں میں طغیانی سے حب ڈیم کینال متاثر، گیس لائن بھی بیٹھ گئی

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں برساتی نالوں میں طغیانی سے حب ڈیم کی کینال بھی متاثر اور اوپر سے گزرنے والی گیس لائن بھی بیٹھ گئی۔

ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس سے گزرنے والے آبی ریلے سے حب ڈیم کی کینال متاثر ہوئی ہے، متاثرہ حصے کی مرکت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرانی اور نئی کینال کے اوپر سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی بیٹھ گئی ہے، لائن دھنسنے سے حب ڈیم کینال کا بیس میٹر کا ٹکڑا بھی متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ حب کینال کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے 13 اگست 2025ء کو کیا تھا۔

Check Also

پاکستان سے شکست کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *