پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3361 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں اتھل اور گڈانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، جن سے اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی 3361 بوتلیں برآمد ہوئیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس کے نتیجے میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 لاکھ 800 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈز نے گاڑیوں اور برآمد ہونے والی شراب کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ساحلی علاقوں میں سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Check Also

علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *