مذاکرات میں پاکستان کا کردار بہترین، کسی اور ثالث کی ضرورت نہیں، قطر

کراچی :قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا کردار بہترین ہے، کسی اور ثالث کی ضرورت نہیں، امریکا ایران مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے یا کسی اور ملک کی شمولیت کی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے یا کسی اور ملک کی شمولیت کی ضرورت نہیں ہے۔

قطری ترجمان ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ قطر اس معاملے پر علاقائی سطح پر اور اس سے باہر اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

Check Also

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *