طویل جنگ کی تیاری ہے، دشمن کو دردناک ضرب لگائیں گے: پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نئی قسم کے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرانے والاہے جو ابھی تک جنگ میں استعمال ہی نہیں ہوئے۔

جنرل نائینی نے مزید کہا کہ اب تک جو حملے کیے گئے وہ ایران کی اصل صلاحیت کا صرف ایک حصہ تھے اور آنے والے وقت میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکا اور صیہونی حکومت اب ’اندھی‘ ہو چکی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دعوے کے مطابق، وعدہ صادق آپریشن کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بن گوریون ہوائی اڈہ اور صیہونی حکومت کی وزارتِ جنگ شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے، جس کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

جنرل نائینی نے کہا کہ ریڈاروں کی تباہی سے امریکا اور صیہونی حکومت کی’آنکھیں بند‘ ہو گئی ہیں، اور دشمن کو مستقبل میں ایک’تکلیف دہ جنگ‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صرف ہتھیاروں کا معمولی حصہ استعمال کیا گیا ہے اور جلد ایسے ہتھیار سامنے لائیں جائیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا-اسرائیل کشیدگی کے درمیان خطے میں تناؤ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

Check Also

عراق میں خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کی موجودگی نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ کے دوران عراق میں اسرائیل کے ایک خفیہ فوجی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *