مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس دوران خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ قریبی مشاورت، خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر رابطوں کا حصہ ہے، پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

Check Also

Vinci Spin Casino – Quick‑Hit Slots y Ganancias Instantáneas para el Jugador Moderno

Ganancias Rápidas para el Jugador Moderno Vincispin casino se ha consolidado en un nicho atendiendo …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *