ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے: فاروق ستار

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔

گورنر سندھ کی تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

قبل ازیں ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی ہے، ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *