چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا

حال ہی میں چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دوران استعمال ایک بچی کے ہاتھوں میں موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

ماہرین کی جانب سے بارہا تنبیہہ کے باوجود کچھ بڑے اور بچے چارجنگ پر لگانے کے بعد فون استعمال کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچی اپنے گھر میں صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کرتی نظر آ رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ استعمال بچی کے ہاتھوں میں اچانک موبائل فون پھٹ جاتا ہے۔

اچانک موبائل پھٹنے پر خوفزدہ بچی صوفے سے نیچے گرنے کے بعد فوراََ وہاں سے اُٹھ کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جن میں فون کا زیادہ گرم ہونا، بیٹری کی خرابی یا چارجنگ کے دوران تکنیکی مسائل شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں موبائل فون پھٹنے کے ایسے ہی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Check Also

مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کھیلوں کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں مشرقِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *