سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، عیدالفطر کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، مسجد الحرام میں شیخ اُسامہ حیات نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔

انہوں نے عالمی امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، امت مسلمہ کےلیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔ متحدہ عرب امارات، ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، برطانیہ میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے، امریکا اور کینیڈا میں بھی میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے ، وہاں عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔

پاکستان ،بھارت، بنگلادیش ، سری لنکا ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں عیدالفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

Check Also

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی شہید

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (IRGC) کے ترجمان علی محمد نائینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *