عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، گیس مہنگی ہو گئی

ایران جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

مشرق وسطیٰ میں تنصیبات پر حملوں کے بعد دنیا بھر میں خام تیل سستا اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل تک جاکر نیچے آ گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 107.12 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر سے زائد کمی ہوئی۔

امریکی خام تیل کے سودے 93.67 ڈالر فی بیرل پر کئے جا رہے ہیں، قیمت میں 2 ڈالر فی بیرل کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں گیس کے نرخ میں 35 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً ڈبل ہو چکی ہے ۔

Check Also

کراچی، ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی چھین کر فرار

کراچی:شہر قائد میں کریم آباد فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو سنار سے 23 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *