ماں اور بہن کی حرکات سے ناخوش بیٹے نے انتہائی قدم اٹھا لیا

مردان (ویب ڈیسک) مردان کے علاقے لوند خوڑ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی نے ماں اور بیٹی کی جان لے لی۔

جرندو پل کلے کے ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں بیٹے نے اپنی ہی ماں اور بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص طاہر موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لوند خوڑ کے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بیٹے کے ماں اور بہن کے ساتھ گھریلو تنازعات عرصے سے چل رہے تھے، بیٹے کو ماں اور بہن کی حرکات پر غصہ تھا، جو اس دل دہلا دینے والے سانحے کا سبب بنا۔

ملزم طاہر شادی شدہ ہے اور محنت مزدوری کا کام کرتا ہے۔پولیس نے مقتولہ خاتون کے شوہر اور ملزم کے والد محمد گل کی مدعیت میں بیٹے طاہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *