طاقت کے نشے میں چور اسرائیل کے انتہا پسند صہیونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر دی۔
نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ چنگیز خان سے کر ڈالا جس پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور کہا کہ اگر کوئی بہت زیادہ مضبوط، بے رحم اور طاقتور ہو تو برائی اچھائی پر غالب آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانہ روی پر جارحیت غالب آ سکتی ہے، اس لیے اسرائیل کو مضبوط اور مسلح ہونا چاہیے اور اپنے مخالفین سے زیادہ طاقتور بننا ہو گا۔
دوسری جانب اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔
مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اربوں مسیحیوں کی دل آزاری کی ہے۔
THE PUBLIC POST