صدر زرداری کی یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں اسلامی اقدارکے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزار سکیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا، ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیرروایتی جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قدرتی آفات کے دوران ایثار اور باہمی تعاون کی روشن مثالیں قائم کیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہمیں داخلی محاذ اور بیرونی سرحدوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔

Check Also

صدر کے گل پلازہ میں دوبارہ آگ، سرچ آپریشن میں ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کے واقعے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *