کراچی میں بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں موسم کچھ گرم رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، شمال مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کل سے 29 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، کراچی میں تیز ہواؤں اور آندھی کیساتھ بادل برسیں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *