ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کی برطانیہ اور فرانس پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ اور فرانس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ایران کے خلاف اقدامات میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے کی کوششوں میں شامل ہونے سے انکار کیا، جبکہ فرانس نے اسرائیل کو فوجی سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے فرانس کے کردار کو ’غیر مددگار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رویے کو یاد رکھا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کو جیٹ فیول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ امریکا سے خریداری کریں کیونکہ امریکا کے پاس اس کی وافر مقدار موجود ہے۔

انہوں نے دیگر ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہمت کریں اور اپنے وسائل کے حصول کے لیے اقدامات کریں، کیونکہ امریکا اب ہر ملک کی مدد کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور صورتحال کا مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، تاہم اب دیگر ممالک کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے خود اقدامات کرنا ہوں گے۔

Check Also

300 یونٹ تک مفت بجلی ،خواتین کو سالانہ 40 ہزار پنشن،سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *