ایرانی پورٹ پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی

ایران کی بندرگاہ بندر عباس میں 23 مارچ کی شب ایک ٹگ بوٹ پر میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نوجوان یاسر خان کی میت تفتان بارڈر سے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی سرد خانے پہنچے اور مرحوم کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یاسر خان کی نماز جنازہ بعد میں ماڑی پور میں ادا کی جائے گی۔

ماڑی پور کے ہاکس بے کے رہائشی یاسر خان روزگار کے سلسلے میں ایران گیا ہوا تھا اور وہاں کے بندرگاہ پر کام کر رہا تھا۔ حملے میں شہید ہونے کے بعد میت کو واپس لانے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی گئیں، جس میں پاکستان ایمبیسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا کہ یاسر کی میت واپس لانا انتہائی مشکل مرحلہ تھا، مگر حکومتی تعاون کی بدولت یہ ممکن ہوا۔ مرحوم کے بھائی امجد نے کہا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں اور یاسر کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Check Also

جنگ کے باوجود ایرانی ریال کی قدر میں 400 فیصد اضافہ کیوں ہوا؟

سرمایہ کاروں کی جانب سے ایرانی ریال کی بڑی مقدار میں خریداری اور ایران کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *