اسلام آباد2 : ارب سے زائد مالیت کے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ، 5 سی ڈی اے افسران گرفتار

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اربوں روپے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اسکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے کیپیٹل ڈیولپنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی میں کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 فسران گرفتار ہوگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجہ شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل

گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے

ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر عمل میں لائی گئی

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نےجعلی اراضی کے متاثرین ظاہر کر کے اسلام آباد کے سیکٹرز I-14، E-11 اور D-13 میں غیر قانونی طور پر 43 پلاٹس الاٹ کیے

غیر قانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچاملزمان جعلی فائلوں کی بنیاد پر پلاٹس الاٹ کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں.

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *