لکی مروت اور پشاور میں پولیس پر حملے، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے میں تین اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پشاور میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے نورنگ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے متنی میں دہشتگردوں نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں واقعات کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Check Also

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *