ٹرمپ کی آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد کرنے اورایران کو ایک رات میں ختم کرنے کی دھمکی

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہونے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کے دعوے کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا کہ اس وقت جنگ بندی نہ کی جائے کیونکہ اس سے اسرائیل کے سکیورٹی مفادات متاثر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشات ظاہر کیے جو ایران کو وقتی ریلیف دے سکتا ہو۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران امریکی شرائط مان لیتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا اور آئندہ اس کی افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرانی ہوگی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ جنگ میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے ایرانی فوج میں شامل ہونے کے لیے اندراج کرایا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے فوج میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی تھی، جس پر بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے اور رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سفارتی و عسکری سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔

Check Also

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بھی بند ہو جائے تو عالمی تجارت پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟

اگر آبنائے ہرمز غیر فعال رہے اور اس کے ساتھ ساتھ اہم سمندری گزرگاہ باب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *