سندھ کے سوا ملک بھر میں آج سے دکانیں، مارکیٹیں، اسٹورز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سندھ کے سوا ملک بھر میں آج سے دکانیں، مارکیٹیں، سٹورز رات 8بجے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔

بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے، میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں، رات 10 بجے کے بعد بند ہونگی۔

نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔

Check Also

مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان

پشاور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *