9 مئی مقدمات میں ضمانت؛ عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔

9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *