افغان طالبان رجیم خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

امریکی میڈیا نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو آشکار کیا ہے۔

امریکی جریدہ یوریشیاریویو کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان معاہدہ ہے۔ افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی۔

اگر افغان طالبان خوارج کی موجودگی کو کھل کر تسلیم کریں تو پھر انہیں خوارج کیخلاف کارروائی کرنا پڑے گی۔ افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن “غضب للحق” بالکل درست ہے۔

افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں۔

Check Also

مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،نشے کے عادی ہونے کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *