پشاور: خاتون پر گھریلو تشدد کیس میں شوہر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور کی سیشن کورٹ میں گھریلو تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے خاتون کے شوہر سمیت دیگر نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

مدعی کے وکیل کے مطابق متاثرہ خاتون کو جہیز اور گھریلو تنازعات کی بنیاد پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پولیس آئندہ سماعت تک انکوائری رپورٹ پیش کرے، جبکہ متاثرہ خاتون کو کیس سے متعلق گواہوں کی فہرست عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سماعت کے اختتام پر عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *