توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے توانائی کے تحفظ کے پیشِ نظر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ میچز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ اقدام حکومتی توانائی بچاؤ مہم کی حمایت میں اٹھایا گیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظرِ ثانی شدہ شیڈول کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، جبکہ اوقات میں تبدیلی کا بنیادی مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی مرد ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بدستور ڈے نائٹ ہوگی، تاہم اب تینوں میچز صبح 11 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کے پہلے دو میچز 17 اور 20 اپریل کو ڈھاکا جبکہ تیسرا میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ میچز شام 6 بج کر 30 منٹ کے بجائے دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ٹی ٹوئنٹی میچز سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، جن کی تاریخیں بالترتیب 28 اور 30 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 مئی کو شیڈول ہے۔

Check Also

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان نے تھائی لینڈ کو بھی شکست دے دی

پاکستان نے ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ کو بھی شکست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *