کراچی(پبلک پوسٹ)ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ 11ہزار کے قریب نفری لوگوں کی مدد کرتی رہی، کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے۔
شہرقائد میں صرف ایک روز کی بارش نے ہی پورے شہر کا بُرا حال کردیا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا، شہریوں کو گزشتہ رات گھر واپس پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کی صورتحال پر گفتگور کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بہت تکلیف ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ بارش کے دوران کافی گاڑیاں کو حادثات پیش آئے، سڑکیں کھدی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہوا، کافی حد تک بارش کا پانی کم ہوگیا ہے۔
جاوید عالم نے کہا کہ کورنگی میں صرف ایک علاقے میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی، سوئی گیس کے کام کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہوئیں۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کا سامنا کررہے ہیں، کورنگی کراسنگ تک روڈ بند ہے پانی نکال رہے ہیں۔