ناصرہ نور اپنے عروج کے وقت شوبز سے الگ ہو گئیں تھیں وہ اپنےحسن اخلاق کی بدولت سینئر و جونیئر فنکاروں میں نمایاں ہیں
کراچی(شوبز رپورٹر) جب بھی کراچی تھیٹر پر خوش اخلاق ایکٹرس کا ذکر کیا جائے گا ان میں ایک نام ناصرہ نور کا ہمیشہ نمایاں رہے گا
ناصرہ نور ہدایتکار شمیر راہی کے پنجابی کھیل ” ماں دا لاڈلا ” میں اہم کردار ادا کررہی ہیں
واضع رہے کہ ناصرہ نور اپنے عروج کے دور میں اچانک شوبز سے الگ ہو گئیں تاہم جب وہ دوبارہ شوبز میں دوبارہ آمد ہوئی تو ان کا شاندار ویلکم کیاگیا
ناصرہ نور پناہ خوبیوں کی مالک ہیں ناصرہ نور کی سب سے اہم خوبی یہ کہ انہوں نے کبھی کسی ڈرامے میں سفارش سے کام حاصل نہیں کیا ہمیشہ اپنی صلاحیت کی بدولت کام کیا اور لوگوں کے دلوں میں اپنے حسن اخلاق سے جگہ بنائی
ناصرہ نور کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ وہ کبھی پروڈیوسر و ڈائریکٹر کے منت سماجت نہیں کرتی وہ کم کام کرتی ہیں مگر اچھا کرتی ہیں بے مقصد ڈرامے کرنا ان کو پسند نہیں ہے اور نہ وہ فضول قسم رول ادا کرتی ہوں ناصرہ نور کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق رقص بھی اچھا کرتی ہے
مگر کبھی کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر سے رقص کرنے کی شرط نہیں رکھتی
ناصرہ نور ایک خوبی یہ بھی ہے وہ کسی لابی کا حصہ نہیں بنتی ہیں البتہ وہ خود لابی سٹم کا شکار ضرور ہوتی ہیں عید الفطر پر بھی وہ اسی سٹم کا شکار رہیں تاہم عرصے دراز سے کام کرنے کے باوجود لوگ آج بھی ان کو ڈرامے میں دیکھنا پسند کرتے ہیں
THE PUBLIC POST