ٹائیگر شروف بھی پراپرٹی بیچنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی حالیہ دنوں میں جائیداد فروخت کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

36 سالہ اداکار نے پونے کے علاقے ہڈپسار میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 8 کروڑ 87 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پراپرٹی ڈیل سے انہیں تقریباً 18.3 فیصد منافع حاصل ہوا، کیونکہ انہوں نے یہ جائیداد مارچ 2024 میں تقریباً ساڑھے 7 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ 3 پارکنگ اسپیسز کے ساتھ فروخت کیا گیا، جبکہ اس کا کل رقبہ 4 ہزار 249 مربع فٹ بتایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جائیداد اسی خریدار نے خریدی جو پہلے سے اس میں کرائے پر مقیم تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں اکشے کمار، امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا بھی اپنی قیمتی جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں۔

Check Also

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہاعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *