الجیریا کی متنازع باکسر ایمان خلیف اب ’خاتون‘ دکھائی دینے لگی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں وہ پہلے سے یکسر مختلف نظر آرہی ہیں۔
ایمان خلیف نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، تب ان کی صنف پر سوالات اٹھائے گئے تھے، بعض رپورٹس میں انھیں ’مرد‘ قرار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں جینڈر ٹیسٹ کی ایک لیک رپورٹ سامنے آئی اس میں بھی انہیں مرد کہا گیا تھا۔
اس تنازع کے بعد نئی گورننگ باڈی ورلڈباکسنگ نے خواتین کے مقابلوں میں شرکت کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
تاہم ابھی تک ایمان خلیف نے ایسے کسی ٹیسٹ میں شریک ہونے کا اعلان نہیں کیا۔
گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ مشکل ترین وقت سے گزریں مگر اب مطمئن ہیں۔
انہوں نے 2028 کے لاس اینجلس گیمز میں بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔