وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فیز ٹو کی منظوری دے دی گئی۔

منصوبے کے تحت کراچی شہر میں 2300 سے زائد اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے جن کا مقصد سیکیورٹی نگرانی، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 9.98 ارب روپے ہے۔ پراجیکٹ میں 9 پوائنٹس آف پریزنس، سولر اور جنریٹر بیک اپ سسٹم، اسمارٹ سرویلنس ٹاورز، 50 پبلک پینک بٹن، 8 رسپانس گاڑیاں اور 10 سرویلنس ڈرونز بھی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق منصوبے کا آغاز مئی 2026 میں کیا جائے گا جبکہ اسے 12 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Check Also

کراچی کے قریب 2 غیر ملکی بحری جہازوں میں تصادم،وفاقی وزیر بحری امور نے رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب پیش آنے والے بحری حادثے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *