سیہون: لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیوں سے 2 کروڑ سے زائد رقم برآمد

سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں، جن سے کروڑوں روپے نقد رقم کے ساتھ سونا، چاندی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ اور 14 دن بعد کھولی گئیں اور گنتی کا عمل 4 روز تک جاری رہا۔ اس دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ نذرانے میں بڑی مقدار میں سونا اور چاندی بھی شامل ہے، جسے توشہ خانے میں محفوظ کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے کا حصہ نکلی۔

مختیار ابڑو کے مطابق گنتی کا عمل اوقاف حکام کی نگرانی میں مکمل کیا گیا اور حاصل ہونے والی رقم بینک میں جمع کرا دی گئی۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *