75 سالہ شخص 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے روز انتقال کر گیا

اترپردیش(پبلک پوسٹ)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان شادی کے اگلے ہی دن انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص سنگرو رام کی پہلی اہلیہ ایک سال قبل وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کی اور مندر میں ایک سادہ تقریب بھی رکھی گئی۔

منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس کے پہلے شوہر سے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو نے اسے یقین دلایا تھا کہ شادی کے بعد وہ اس کے بچوں کی کفالت بھی کرے گا۔

اہل خانہ کے مطابق شادی کے اگلی ہی صبح سنگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

دوسری جانب سنگرو کی موت پر رشتہ داروں نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں،معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں؛ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر میں نمایاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *